![]() |
| جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں |
جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاجب ماہِ رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔
ایک روایت میں ہے کہ جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین زنجیروں میں جکڑ دئیے جاتے ہیں۔
(بخاری و مسلم، مشکوٰۃ شریف، کتاب الصوم، فصل اول)
وضاحت: اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ ماہِ رمضان میں آسمان کے دروازے کھلتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتیں زمین پر نازل ہوتی ہیں۔ اور جنتوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے جنت کے مکینوں یعنی حورغلماں کی خبر ہو جاتی ہے کہ دنیا میں ماہِ رمضان آگیا ہے اور وہ تمام روزہ داروں کے لیے دعاؤں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ اور ماہِ رمضان میں واقعی دوزخ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ماہِ رمضان میں گناہگاروں بلکہ کافروں کی قبروں پر بھی دوزخ کی گرمی نہیں پہنچتی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ابلیس اپنی ذریتوں سمیت قید کر دیا جاتا ہے او راس مہینے میں جو کوئی بھی گناہ کرتا ہے وہ اپنے نفس امارہ کی شرارت سے ایسا کرتا ہے نہ کہ شیطان کے بہکانے سے۔
طالبِ دعا
علامہ حافظ سید محمد زاہد حسین نقوی البخاری
Tags:
Ramzan Ul Mubarak
