![]() |
| Rishte Kaisy Banty Hain | رشتے کیسے بنتے ہیں؟ |
رشتے کیسے بنتے ہیں؟
رشتہ کوئی بھی ہو جب اس رشتے میں عزت، محبت، احترام، اور سچائی ختم ہو جائے تب وہ رشتہ، رشتہ نہیں رہتا بلکہ مجبوری بن جاتا ہے
رشتے کیسے بنتے ہیں؟
رشتے ہمیشہ دل سے بنتے ہیں، محبت سے بنتے ہیں، عزت سے بنتے ہیں، ایک دوسرے کو سمجھنے سے بنتے ہیں اور سب سے بڑھ کر سچائی سے بنتے ہیں
وُہ رِشتے کبھی نہیں ٹُوٹتے جِن میں دونوں طرف نبھانے کی چاہت ہو، اور رِشتے صِرف خُون سے نہیں ہوتے، تجربہ بتاتا ہے کہ اکثر اِنسانی رِشتے خُونی رِشتوں سے بھی بہتر ثابِت ہوتے ہیں، اس لیے ہمیں دوسروں کا بھی احساس کرنا ہے اور اپنے رشتوں کے ساتھ وفادار ہونا ہے اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے، ایک دوسرے کی عزت کرنی ہے، احترام کرنا ہے اور اپنے رشتوں کو سچائی کے ساتھ نبھانا ہے اور کچھ غیروں کی شکل میں اپنوں کو پہچاننا ہے
ہماری کوشِش ہونی چاہیئے کہ زِندگی کا ہر لمحہ اپنی طرف سے سب کے ساتھ اچھے سے اچھا گُزرے، کیُونکہ زِندگی نہیں رہتی، اچھی یادیں ہمیشہ زِندہ رہتی ہیں
اللہ کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رشتوں کو نبھانے، رشتوں کی قدر کرنے اور اپنوں کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ہر بری گھڑی، برے لوگوں، اور بری نظر سے، ہمیشہ ہم سب کو محفوظ فرمائے۔ (آمین)
از قلم و طالب دعا:
صاحبزادہ علامہ حافظ سید محمد زاہد حسین نقوی البخاری
