آج کا مسلمان صرف نام کا مسلمان

 
آج کا مسلمان صرف نام مسلمان
آج کا مسلمان صرف نام کا مسلمان

ہم ابھی اس دور سے گزر رہے ہیں جہاں سب لوگ پڑھے لکھے نظر آتے ہیں اور ایسے فلسفے پیش کرتے نظر آتے ہیں کہ ذہن دھنگ رہ جاتا ہے اور کچھ تو قرآن و حدیث پر بھی ایسا تبصرہ کر رہیں ہوتے ہیں کہ جیسا ان سے بڑا محدث اس دنیا میں نہ ہو اور یہاں تک کہ اپنی مرضی کی آیات اور احادیث پیش کرتے ہیں اور پھر اس پر اپنی مرضی کے مطابق تبصرہ کرتے ہیں 


 لیکن اگر شعور رکھنے والا انسان سوچے کہ عقیدے کے مقابلے میں نظریہ کوئی حقیقت نہیں رکھتا تب انسان کو سمجھ آ سکتی ہے کہ وہ عقیدے کو چھوڑ کر نظریے پر عمل کر رہا ہے اور ایسے نظریے  پر عمل کر رہا ہے جو اس کو دین سے دور کر رہا ہے اور وہ نظریہ صرف اس کو کھوکھلا مسلمان بنا رہا ہے۔

:اگر ہم دیکھیں تو ہمیں مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے بہت سے لوگ نظر آتے ہیں

 جو صرف دعوےٰ کی حد تک محدود ہیں کیونکہ ہم اب صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہم میں صرف باتیں ہی باقی رہ گئی ہیں عمل کی راہ سے ہم دور دور سے بھی نہیں گزرے اگر ہم اپنے عمل کی طرف دیکھیں اور جائزہ لیں کہ ہم میں کون سا عمل مسلمان والا ہے جس کی بنیاد پر ہم مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں 

دعویٰ مسلمان ہونے کا اورہم میں بے صبری ،

بے یقینی ، جھوٹ، چغل خوری، مطلب پرستی، حسد، دھوکہ دہی، ناانصافی، بداخلاقی، فحش گفتگو، گالم گلوج اور دین سے دوری ، حضور ﷺکی سنت سے دُوری، دینی علم سے دوری ،  دعویٰ مسلمان ہونے کا اور حضورﷺ کی ختم نبوت پر خاموشی ، دعویٰ مسلمان ہونے کا اور اہلبیت کے ذکر سے دُوری ،دعویٰ مسلمان ہونے کا اور صحابہ اکرام سے بغض ، دعویٰ مسلمان ہونے کا اور بزرگانِ دین کے گستا خ ،د عویٰ مسلمان ہونے کا اور سادات اکرام سے بغض و منافقت ، دعویٰ مسلمان ہونے کا اور والدین ، بچوں ،بھائی، بہن، شوہر ، بیوی ، پڑوسیوں کے حقوق سے ناواقفیت ،  دعویٰ مسلمان ہونے کا اور بیٹیوں کی زبردستی شادیاں  اور بیٹیوں کا قتل۔۔۔ اور کیا کیا لکھا جائے جو آج کے مسلمان میں نہیں ہے اصل میں جو مسلمان میں ہونا چائیے تھا وہ آج کے مسلمان میں دور دور تک نظر نہیں آتا سوائے باتوں کے  

ہم صرف نام کے ہی مسلمان رہ گئے ہیں 

اور ہم میں عمل غیر مسلم والے موجود ہیں ہم اب اللہ کو خوش کرنے کے لیے عمل نہیں کرتے بلکہ لوگوں کو خوش کرنے اور دیکھاوا کرنے کے لیے عمل کرتے ہیں ہم اب اللہ کی رضا کے لیے عمل نہیں کرتے بلکہ لوگوں کو امپیریس کرنے کے لیے عمل کرتے ہیں تاکہ لوگ ہماری واہ واہ کریں اور یہ کہیں کہ یہ انسان بہت نیک ہے 

ایک المیہ یہ بھی ہے کہ اب کہ علماء بھی۔۔۔

 اب کہ علماء بھی اپنی مرضی کا دین پیش کرنے لگ گئیں ہیں اور امت کو لڑوانے میں کافی کردار ادا کر رہیں ہیںاور اب تو یہ حال ہو گیا ہے کہ کچھ نام کے مفتیوں نے شریعت کو پیسوں کی نظر کر دیا ہے اور ایسے مفتیوںسےاپنی مرضی کا مسئلہ بھی پیسے دے کر لکھوایا جا سکتا ہے اور اپنی ذاتی رنجش کی وجہ سےمسلک کا نام لے کر لوگوں کو لڑوایا جاتاہے اور قرآنی آیات اور احادیث کو دوسرے انسان کو زیر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس نتیجے میں لوگوں میںایک دوسرے سے نفرت، انتشار اور دوری مزید بڑھ جاتی ہے ۔

میں جس دین اسلام کو جانتا ہوں اور جس کی تعلیم حاصل کی ہے وہ تو ہمیں ہمدردی سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں عزت سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں اللہ و رسول کی اطاعت سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا سیکھاتا ہے ، وہ تو ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنا سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اچھی گفتگو سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں پیار و محبت سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں غصے پر قابو کرنا سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں مہمان نوازی سیکھاتا ہے ، وہ تو ہمیں پڑوسیوں کے حقوق سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں دوری نہیں نزدیکی سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں امن سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں صفائی سیکھاتا ہے، وہ تو ہمیں بھلائی سیکھاتا ہے۔

پھر ہم اتنا دین سے دور کیوں ؟

 کیوں ہم ایک دوسرے سے دور ہوتے جا رہیں ہیں ؟ کیوں ہم میں برداشت نہیں رہی ؟ کیوں ہم کسی کو کامیاب ہوتا ہوا نہیں دے سکتے ؟وجہ صرف نام کا مسلمان ہونا ہے اور بے عمل ہونا ہے 

ہمیں نام کا مسلمان نہیں بننا بلکہ ہمیں عمل والا مسلمان و مؤمن بننا ہے 

ایک بہت ہی بڑے اور گہرے جملے پیش کر دیتا ہوں کہ (انسان اسلام میں داخل ہوتا ہے تب مسلمان بنتا ہے لیکن جب اسلام انسان کے دل میں داخل ہوتا ہے تب مؤمن بنتا ہے) اور مؤمن کبھی بھی اللہ و رسول کی نافرمانی نہیں کرتا 

اقباؔل ؒنے کیا خوب کہا کہ :

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی 

یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے 

اللہ کریم ہمیں سمجھ کی توفیق عطا فرمائے اور باعمل مسلمان و مؤمن بنائے ( آمین)

ازقلم: فقیر و ناچیز گدائے در مصطفیٰ علامہ حافظ سید محمد زاہد حسین نقوی بخاری


Ajj Ka Muslman Sirf Naam Ka Muslman
PDF File Download Now:


Allama Hafiz Syed Muhammad Zahid Hussain Naqvi Bukhari

My Name is Syed Muhammad Zahid Hussain Naqvi Bukhari And I am a Student of M Fail And Mufti Course. I Am Alhamdulillah Hafiz E Quran, Alim e Deen, Content or Books Writer, islamic scholar, Blogger, Graphics Designer And Video Editor, If you want to contact me or learn from me you can contact me by Email, Facebook And Whatsapp. Thanks

3 تعليقات

أحدث أقدم

Nature