رمضان کو رمضان کیوں کہتے ہیں؟

Ramzan Ko Ramzan Q Kahty Hain?
Ramzan Ko Ramzan Q Kahty Hain?

سوال : رمضان کو رمضان کیوں کہتے ہیں؟

جواب: رمضان کو رمضان اس لیے کہتے ہیں کہ اس میں گناہوں کا زنگ جل جاتاہے کہ جس طرح لوہاروں کے آتش دان میں لوہاڈالنے سے لوہے کا زنگ صاف ہو جاتاہے ، اس طرح روزہ رکھنے والے کی بھوک اور پیاس کی حدت سے گناہوں کی میل کچیل اور زنگ اتر جاتا ہے۔ جس طرح بھٹی گندے لوہے کو صاف کرتی ہے اور صاف لوہے کو کسی خاص پرزے کی شکل میں قیمتی بنا دیتی ہے اسی طرح ماہِ رمضان کا روزہ گناہگاروں کے گناہوں کو جلا کر مسلمان کو نیکوکار بنا کر اعلیٰ درجہ عطا فرماتا ہے ۔ اور قریب الٰہی کا ذریعہ بنتا ہے اس لیے اس مہینے کو رمضان کہتے ہیں۔

وضاحت: بعض لوگوں کے نزدیک مختلف مہینوں کےنام قدیمی لغات سے منقول ہوئے ہیں۔ پھر جس ماہ کے نام رکھنے کی باری آئی تو جو اس وقت موسم تھا اسی کے مطابق اس کا نام رکھا گیا۔ ماہِ رمضان کے نام رکھنے کی باری آئی تو موسم نہایت گرم تھا جیسے ربیع الاول اور ربیع الثانی کے نام رکھتے وقت موسم بہار تھا۔ اسی طرح جب جمادی الاول اور جمادی الثانی کے نام رکھنے کی باری آئی تو پانی کے جم جانے کا موسم تھا ۔ ماہِ رمضان اللہ کریم کی رحمت لیکر ، محبت کی دولت لے کر، امان و احسان، نور و تنویر کی تصویر بن کر لیلۃ القدر اور یاد عظمت بدر لے کر تشریف لایا، اسی مہینے میں قرآن اترا اور اسی مہینے کا نام قرآن مجید میں لیا 
گیا ہے۔

طالبِ دعا
علامہ حافظ سید محمد زاہد حسین نقوی بخاری

 

Allama Hafiz Syed Muhammad Zahid Hussain Naqvi Bukhari

My Name is Syed Muhammad Zahid Hussain Naqvi Bukhari And I am a Student of M Fail And Mufti Course. I Am Alhamdulillah Hafiz E Quran, Alim e Deen, Content or Books Writer, islamic scholar, Blogger, Graphics Designer And Video Editor, If you want to contact me or learn from me you can contact me by Email, Facebook And Whatsapp. Thanks

إرسال تعليق

أحدث أقدم

Nature