![]() |
| Rahe Tawakkul Book By Allama Hafiz Syed Muhammad Zahid Hussain Naqvi Bukhari |
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : میری امت کے ستر ہزار افراد بغیر حساب جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہوں گے جو نہ غیر شرعی جھاڑ پھونک کرتے ہیں، نہ بد شگونی لیتے ہیں اور اپنے رب پر ہی بھروسہ کرتے ہیں۔ (بخاری ومسلم)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
ایک شخص نے عرض کیا : یا رسول اللہ! کیا میں اونٹ باندھوں اور توکل کروں یا کھول کر توکل کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا : باندھ کر توکل کرو۔(ترمذی)
اس رسالے کو نہ صرف خود پڑھئے بلکہ دوسروں کو بھی اس کے مطالعہ کی ترغیب دے کر ثواب جاریہ کے مستحق بننے۔ آپ کی اس کوشش سے کسی کومشکل وقت میں ایک نئی اُمید مل جائے اور اللہ تعالیٰ سے اُس کا تعلق اور مضبوط ہو جائے۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ کریم ہمیںتوکل، بھروسہ اور صبر کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین بجاہ النبیﷺ)
